چین یورپین ڈویلپمنٹ بینک کا باقاعدہ رکن بن گیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:37

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء/شنہوا ) چین تمام رسمی کارروائیوں پر عملدرآمد کرنے کے بعد یورپین ڈویلپمنٹ کے بعد 67واں رکن بن گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چینی وزیر خارجہ ژوانگ ژی اور چینی مرکزی بینک کے گورنرژوژاؤچوآن نے یورپین ڈویلپمنٹ کے صدر سوما چکرا برتی کے ہمراہ اس حوالے سے دستاویزات پر دستخط کیے ،یورپین ڈویلپمنٹ بینک کے موجودہ فریقین نے گذشتہ ماہ سے اعلان کیا تھا کہ چین کو اس بینک کا باقاعدہ رکن بنایا جائے گا ،۔و اضح رہے کہ بینک 1991میں قائم کیا گیا تھا جس کا ہیڈ کوآرٹر لندن میں ہے اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم بینک سمجھا جاتا ہے جو کہ 30ممالک میں مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :