چینی معاشی خدشات کے اثرات ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ،بالٹکس انڈیکس کریش، بلک شپنگ کرائے کا انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 400 پوائنٹس سے بھی نیچے آ گیا

ہزاروں کلومیٹر سے لائے جانے والے کوئلے کا کرایا 600 روپے تک کم ہو گیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) بلک شپنگ کرائے کا انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 400 پوائنٹس سے بھی نیچے آ گیا ہے اور ہزاروں کلومیٹر سے لائے جانے والے کوئلے کا کرایا ٹیکسی کے کرائے جیسا ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجناس، کوئلے اور آئرن کے شپنگ کرائے تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں اور ماہرین کے مطابق چین میں معاشی خدشات اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی بالٹکس انڈیکس کریش کی وجہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ملائیشیا سے کھانے کے تیل کی شیپنگ کرائے بھی 40 فیصد کم ہو گئے ہیں اور جنوبی افریقہ سے پاکستان ایک ٹن کوئلہ لانے کا کرایہ بھی 600 روپے تک کم ہو گیا ہے۔ ۔