ایف بی آرکراچی میں ایک اورلارج ٹیکس پئیر قائم کرے گا

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کراچی میں ایک اورلارج ٹیکس پئیر یونٹ قائم کرے گا ، نئے ایل ٹی یو کا مقصد ٹیکس دہندگان اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ٹیکس کے حوالے سے معیاری سروس فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیڑھ سے دو ہزار کارپوریٹ ٹیکس دہندگان اور بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے کراچی میں دوسرا لارج ٹیکس پئیر یونٹ قائم کیا جائے گا، نئے ایل ٹی یو کے قیام کا مقصد ٹیکس دہندگان ، اداروں اوران کمپنیوں کو ٹیکس کے حوالے سے معیاری سروس فراہم کرنا ہے۔ٹیکس فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ایل ٹی یو منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے جس کے بعد آئندہ ماہ سے نیا لارج ٹیکس پئیر یونٹ کراچی میں اپنے کام کا آغاز کردے گا۔