برلن میں زرعی شعبے کی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ”گرین ویک“شروع

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:21

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں زرعی شعبے کی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ”گرین ویک“شروع ہو گئی ہے جس میں زراعت، خوراک اور باغبانی کے شعبوں سے وابستہ مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نمائش کا مقصد جرمنی میں زرعی شعبے کو فروغ اور اس کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو زرعی شعبے کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ اس شعبے کو فروغ دیکر بیرونی درآمدات پر انحصار کم کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :