ایم ایس ایف این کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالباسط مختصرتنظیمی دورہ پر کنیڈا پہنچ گئے

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:18

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) ایم ایس ایف این کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالباسط مختصرتنظیمی دورہ پر کنیڈا پہنچ گئے ۔کنیڈا میں ایم ایس ایف این کنیڈا کے ذمہ داران سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اورکنیڈا میں ایم ایس ایف این کی تنظیم نو مکمل کر کے تقریب حلف براداری کا انعقاد کریں گے جس میں راجہ فاروق حیدر بھی شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ سردار عبدالباسط کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے اہم ذمہ داریاں سونپ کر کنیڈا روانہ کیا ۔کنیڈا میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی کثیر تعداد ہے جو کہ کنیڈا کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں ان میں ایم ایس ایف این کی تنظیم سازی انتہائی اہمیت کی حامل سمجھی جاتی ہے ۔سردار عبدلباسط اس دورہ کے دورانکنیڈا میں موجود طلباء کے مسائل اور معاملات کا جائزہ بھی لیں گے ہر ایک کالج اور یونیورسٹی میں ایم ایس ایف این کی یونٹ سازی بھی کریں گے اور کنیڈا میں ایم ایس ایف این کی کی ایک مرکزی باڈی تشکیل دے کر تقریب حلف وفاداری کے بعد وطن واپس لوٹیں گے ۔