ملکی تاریخ میں پہلی بار بلک شپنگ کرائے کا انڈیکس 400 پوائنٹس سے نیچے آ گیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) ملکی تاریخ میں پہلی بار بلک شپنگ کرائے کا انڈیکس 400 پوائنٹس سے بھی نیچے آ گیا، ہزاروں کلومیٹر سے لائے جانے والے کوئلے کا کرایا ٹیکسی کے کرائے جتنا رہ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجناس، کوئلے اور آئرن کے شپنگ کرائے تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔ ہفتہ کوماہرین کے مطابق چین میں معاشی خدشات اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی بالٹکس انڈیکس کریش کی وجہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ملائیشیا سے کھانے کے تیل کی شیپنگ کرائے بھی 40 فیصد کم ہو گئے ہیں اور جنوبی افریقہ سے پاکستان ایک ٹن کوئلہ لانے کا کرایہ بھی 600 روپے تک کم ہو گیا ۔