چین کی قومی عوامی کانگریس کا انسداد رشوت ستانی کوششوں کو مستحکم کرنے کا عزم

ہفتہ 16 جنوری 2016 15:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء/شنہوا) چین کی سب سے بڑی قانون ساز اسمبلی نے رشوت ستانی کے خلاف قومی جدوجہد کو فرو غ دینے کے لیے قومی انسداد رشوت ستانی قانون کو قانونی حیثیت دینے کے عمل کو تیز تر کرنے کا عز م کا اظہار کیا ہے ،قومی عوامی کانگریس ( ایم پی سی ) کی مجلس قائمہ نے ڈسپلن اور صاف ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال میں انسداد رشوت ستانی کی کوششوں کو تقویت پہنچانے کے لیے ایک اجلا س طلب کیا ، یہ اجلاس جمعہ کو ختم ہونے والے انسداد رشوت ستانی حکام کے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیا گیا جس کی صدارت این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین ژانگ ڈی جیانگ نے کی اور مجلس کے اہم ارکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قانون ساز اسمبلی کے سینئر ارکان سے کہا گیا کہ وہ صدر ژی جن پنگ کی تقریر کی روح کا مطالعہ کریں اور قانون ساز اسمبلی میں انسداد رشوت ستانی کی مہم کو تقویت پہنچائیں یہ بات اجلاس کے بعد جاری کیے جانے والے بیان میں بتائی گئی ہے ، اجلاس میں بتایا گیا کہ انہوں نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے آئین کا احترام اور مرکزی قیادت کی طرف سے احکامات پر عمل درآمد اور پارٹی اتحاد کو یقینی بنانے کے ساتھ پارٹی نظم و ضبط کی پاسداری کرنی چاہئے ، انہیں پارٹی اور عوام کا وفادارہونا چاہئے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے ارکان کو قومی انسداد رشوت ستانی قانون کے لیے قانون سازی کو تیز کرنا چاہئے ، انتظامی نگرانی قانون میں ترامیم کو بہتر بنانا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :