تائیوان میں نئی قیادت اور قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر زبردست جوش وخروش

ہفتہ 16 جنوری 2016 15:04

تائپی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء/شنہوا) امیدواروں نے تائیوان کی نئی قیادت اور قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل آخری روز جمعہ کو عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے عوامی تقاریب کا انعقاد کیا اور تائیوان کو رنگ برنگی جھنڈیو ں سے سجا دیا گیا مزید برآں ہزاروں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ،قیادت کے امیدواروں کی تین جوڑیوں نے آخری لمحے کی مہم میں اپنے وسائل جھونک دیئے ،کووو من ٹنگ ( کے ایم ٹی )کے ایرک شو نے تائپی کی متعدد کمیونٹیوں میں کنویسنگ کی اور شہرمیں جہاں انہوں نے میئر کے طور پر خدمات انجام دیں ، گرینڈ گالا کے لیے نیو تائپی سٹی واپس جانے سے قبل تائی چنگ نے ایک ریلی میں شرکت کی ، ڈیموکریٹک پراگریسو پارٹی ( ڈی پی پی ) کی امیدوار ٹسائی لنگ ۔

(جاری ہے)

وین نے ٹائی چنگ میں سٹریٹ کنویسنگ کا انعقاد کیا اور زیریں تائپی میں کیٹگلان ،بولیورڈ پر حتمی ریلی میں شرکت کے لیے میولی ، ہنگ شو ، تاؤژوآن اور نیوتائپی سٹی کے راستے شمال کی جانب روانہ ہو گئی ، پیپلز فسٹ پارٹی کے امیدوار جیمز سونگ نے تائپی میں حتمی انتخابی تقریب میں واپس جانے سے قبل لوکانگ اور چانگ ہوا میں حامیوں سے ملاقاتیں کیں ، مقامی پولیس نے انتخابات سے قبل حفاظتی اقدامات کو بہتر بنایا ہے ، قریباً 15000پولیس اہلکار اور 22000سے زیادہ شہری رضا کار ہفتے کو جزیرہ بھر میں 15500پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیے جائیں گے ، تائیوان کے قریباً 18ملین افراد قانون ساز اسمبلی کے ارکان اور تائیوان کے آئندہ رہنما کے لیے ووٹ دینے کے اہل ہیں ،ووٹروں میں سب سے زیادہ عمر کے گروپ میں 30سے 39برس کی عمر والے تقریباً 3.92ملین ووٹرز شامل ہیں جبکہ 20سے 29سال کی عمر والے ووٹروں کی تعداد 30ملین تک ہے ،امسال پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کے اہل 20برس کے عمر کے اہل افراد کی تعداد 1.29ملین ہو جائے گی جو کہ مجموعی ووٹوں کی تعداد کا 6.8فیصد ہے ،جزیرہ کے انتخابی قواعد کے مطابق ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے اس مقام تک جانا چاہئے جہاں وہ رہائشی کے طورپر رجسٹرڈ شدہ ہے ،قانون ساز اسمبلی کے امیدوار نے ریلوے اور کوچ سٹیشنوں پر انتخابی مہم چلائی اور عوام پر بالخصو ص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہفتے کو ووٹ ڈالنے جائیں۔

متعلقہ عنوان :