چین کے خود مختار علاقے گوانگ ژی ژوانگ کی بیرونی تجارت میں 15فیصد کا اضافہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 15:00

یننگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء/شنہوا) جنوبی چین کے خود مختار علاقے گوانگ ژی نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ سال غیر ملکی تجارت میں 15فیصد اضافہ ہوا ہے کہ جو کہ قومی اعداد و شمار کے مقابلے میں متاثر کن رپورٹ ہے ۔علاقے کا دارالخلافہ یننگ کے کسٹم حکام کی طرف سے ہفتے کو جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 2015میں گوانگ ژی میں برآمد ات اور درآمدات کی مجموعی مالیت میں 319ملین یوآن (6 48.4بلین امریکی ڈالر رہی ، درآمدات کی مالیت 145بلین یوآن اور برآمدات کی مالیت 174بلین یوآن رہی جو کہ سالانہ کی بنیاد پر باالترتیب 13.8فیصد اور 16فیصد سے زائد ہے ،ایشیائی معیشتوں کے ساتھ جو کہ گوانگ ژی کے اہم تجارتی پارٹنر ہیں ، تجارت کی مالیت 180.3بلین یوآ ن رہی جو کہ مجموعی تجارتی حجم کا 56.6فیصد اور 2014 سے 19.6کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے ، یننگ کے کسٹم اتھارٹی کے نائب سربراہ وانگ یا ڈومب کے مطابق مربوط ترقی کو مستحکم کرنے اور غیر ملکی تجارت کو فروغ دینے کے لیے آسیان کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعاون اور جیو گرافیکل برتری سے بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وانگ نے مزید کہا کہ ریجن اس قسم کے تعاون کو فروغ دے گا اور بیلٹ اینڈ روڈاقدام کے فریم ورک میں تجارتی توسیع کی کوشش کرے گا ۔چین کی مجموعی برآمدی اور درآمدی مالیت میں 7فیصد سالانہ کمی ہوئی ہے اور چھ برسوں میں اس میں پہلی مرتبہ کمی واقع ہوئی ہے ، یہ بات جنرل ایڈمنسٹریشن کسٹم کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :