Live Updates

ہری پور بلین ٹری منصوبہ ، عمران خان جائزہ لینے پہنچ گئے ۔

2018ءتک خیبر پختونخواہ میں ایک ارب بیس کروڑ درخت لگا دئے جائیں گے ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 14:48

ہری پور بلین ٹری منصوبہ ، عمران خان جائزہ لینے پہنچ گئے ۔

ہری پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : بلین ٹری منصونے کا جائزہ لینے کے لیے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان خود ہری پور پہنچے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں اب تک ساٹھے گیارہ کروڑ درخت لگا چکے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ میں بلین ٹری مہم کا خود جائزہ لینے آیا ہوں۔ رواں سال مارچ تک تقریبا چھبیس کروڑ درخت لگ جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ درخت لگانے کی مہم میں ہم نے عوام کو بھی پوری طرح شریک کیا ، عمران خا ن نے بتایا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے خیبر پختونخواہ میں درخت لگانے کی مہم کو 85فیصد کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس مہم میں سو ارب ڈالر کی عالمی فنڈنگ ہوئی۔پنجاب میں درخت نہیں میٹرو ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دس سال میں کے پی کے میں دو سو ارب کی غیر قانونی لکڑی کاٹی گئی ۔

میانوالی میں جنگلات کاٹ کر صاف کر دئے گئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان گلوبل وارمنگ میں دسویں نمبر پر آ گیا ہے ۔چھانگا مانگا میں ستر ہزار درخت کاٹ لیے گئے ہیں۔ چھانگا مانگا میں پچہتر ہزار بڑے درخت تھے لیکن اب محض پانچ ہزار بڑے درخت رہ گئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام کو بھی اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے۔ کے پی کے میں درخت لگانے کی مہم کو فروغ دیا جائےگا۔خیبرپختونخواہ میں ایک ارب بیس کروڑ درخت 2018ءتک لگ چکے ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات