ایران شنگھائی تنظیم تعاون کے رکن ممالک کے ساتھ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے تجربات کا تبادلہ کرنے پر تیار ہے:ایرانی سفیر

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 14:42

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) ایران شنگھائی تنظیم تعاون کے رکن ممالک کے ساتھ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے تجربات کا تبادلہ کرنے پر تیار ہے کیوں کہ دہشتگردی خطے کے تمام ممالک کے لئے مشترکہ خطرہ بن چکی ہے روس میں ایران کے سفیر مہدی صنائی نے بتایا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی علاقائی اور عالمی سطح پر سب سے سنگین مسئلہ بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

خدشہ ہے کہ انتہاپسندی کی وجہ سے شنگھائی تنظیم تعاون کو نئے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا ایرانی سفیر نے کہا کہ شنگھائی تنظیم تعاون کے رکن ممالک میں روس، چین، قزاخستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ مونگولیا، ایران اور افغانستان اس کے مبصر ممالک ہیں جبکہ جون 2015 میں پاکستان اور ہندوستان کو تنظیم کی رکنیت کی فراہمی کا عمل شروع ہوا۔