عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بدترین کمی: وینزویلا نے60 دن کی معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 14:42

کرکس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بدترین کمی کے باعث وینزویلا نے60 دن کی معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو ن کی جانب سے جاری کردہ صدارتی حکم نامے کے مطابق اس قدم کا مقصد شعبہ تعلیم، نظام حفظان صحت، رہائش اور سپورٹس کے حوالے سے ملک کے شہریوں کے سماجی حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر معیشت نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک اہم مقصد ملک کی معیشت میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانا، ملک کی برآمدات میں اضافہ کرنا اور نجی کمپنیوں کو پیداوار بڑھانے کی جانب مائل کرنا ہے۔وینزویلا کے مرکزی بینک کے مطابق ملک میں افراط زر کی شرط140 فی صد سے بڑھ چکی ہے جبکہ جی ڈی پی میں7 فی صد کمی آئی۔ معاشی بحران تیل کی قیمت میں انتہائی کمی کے باعث برپا ہوا ہے، اس کے نتیجے میں عوام کی قوت خرید بہت کم ہو گئی ہے بلکہ اشیائے خوردنی کی قلت ریکارڈ کی جانے لگی ہے۔واضح رہے کہ وینزویلا کو برآمدات سے 96 فی صد آمدنی تیل کی برآمد سے حاصل ہوتی ہے۔