ر واں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں بہتری دیکھنے میں نہیں آئی،رپورٹس

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں بہتری دیکھنے میں نہیں آئی گرچہ چین سے آنے والی سرمایہ کار ی کی آمد میں اضافہ دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی سے دسمبر2015 کے دوران ایف ڈی آئی میں دو فی صد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔اگر چہ اس رقم میں سے 400 ملین ڈالرزچین سے آئے تاہم پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ان فلوزinflows اس میں شامل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے کے لیے چینی سرمایہ کاری صر ف180ملین ڈالرزتھی۔اس سے ظاہر ہوتاہے کہ دیگر ممالک سے ایف ڈی آئی بھی سکڑگئی ہے۔پاکستان اور چین نے 46 ارب ڈالرزکے سرمایہ کاری معاہدے کئے ہیں تاہم کوئی ٹائم فریم دستیاب نہیں ہے ۔مزید سی پی ای سی کے تحت سرمایہ کاری پیڑن پر بھی اختلافات سامنے آئے ہیں۔تفصیلات بتاتی ہیں کہ ایف ڈی آئی کے ان فلوزچھ ماہ کے عرصے کے دوران1 ارب تک کم ہوگئے ہیں تاہم کم آؤٹ فلو کے باعث ملک کو 624 ملین ڈالرز برقرار رکھنے میں مدد ملی۔