کشمیرکی آزادی اور عوامی مسائل کا حل اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے مشروط ہے،عبدالرشید ترابی

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:38

باغ ،ہاڑی گہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی اور عوامی مسائل کا حل اسلام کے عادلانہ نظام کے نافذ سے مشروط ہے،قائد اعظم نے اسٹیٹ بینک قائم کرکے سرمایہ دارنہ نظام کے متبادل اسلامی نظام معیشت کاتصور دیا ،شریعت کورٹ نے سود کو حرام قراردیا مگر حکمرانوں نے سودکو جائز قراردے کر اللہ سے جنگ چھیڑ دی تو نصرت کہاں سے آئے گی،جماعت اسلامی سود کے خلاف اعلان جنگ کرتی ہے، نبی پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوئے بغیر ہم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے،عروج اور ترقی کے سارے راز اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہیں،عوام 1947کی طرح تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر نظام مصطفی کے لیے کھڑے، ہوں خیالات کاا ظہار انھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مولانامقصود توحیدی،حاجی افراہم ،راجہ سرفراز، مولانا ساجد ،ذولفقار راجہ آزاد طارق اور دیگر قائدین نے خطاب کیا، اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیرکی زمین کا چپہ چپہ شہداء کے خون سے رنگین ہے ، کسی کو شہداء کے خون سے غداری نہیں کرنے دیں گے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی بیس کیمپ میں اسلامی قوانین کے نفاذ سے مشروط ہے، حضوراکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوئے بغیر ہم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے ، انھوں نے کہاکہ حکمران ہندوستان سے آلو پیاز کی تجارت کے لئے محبت کی پینگیں بڑھا رہے ہیں ہندوستان کی سات لاکھ سے زائد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ ریاست حکمرانوں نے آزادی کے بیس کیمپ کو ریس کیمپ میں تبدیل کر رکھا ہے انہیں نت نئی عیاشیوں سے فرصت نہیں ،نوجوانوں کو نبی کی تعلیمات سے روشناس کروانے کی بجائے ان کو مغرب کا دادا بنایا جارہاہے،مغرب نے ہدف بناکر خواتین اورنوجوان پر کام شروع کیاہے اپنے تمام وسائل اس پر صرف کررہے ہیں،اسلام آج مغلوب ہے تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ اس کے غلبے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،یہ پوری امت کی ذمہ داری ہے،ہر کلمہ گو کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی دین پرچلے اور دوسروں کو بھی دین کی دعوت دے،آج پوری دنیا میں اسلامی تحریکیں دین کے غلبے کا جھنڈا لے کراٹھیں ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ آج آزمائش سے دوچا ر ہیں مگر اس راستے میں آزامائشیں آتی ہیں،کامیاب وہی ہوتا ہے جو اسقامت کے ساتھ ڈٹارہتاہے،جس نے کہاکہ اللہ میرا رب ہے اور اس پر ڈٹ گیا وہی کامیاب ہے،یہ دنیا ختم ہوجائے گی ہم سب کو مہلت عمل ملی ہوئی اگر سے فائدہ نہ اٹھایا تو کل قیامت کے دین اللہ کو کیا جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی سیرت کانفرنسز اسی مقصد کے لیے کرواتی ہے تاکہ بچوں کو خواتین کو نوجوانوں کو سب کواسوہ حسنہ سے آگاہ کریں، دنیا سے برائی اور نا انصافی کے خاتمے کے لئے حضور کی زندگی پر عمل کیا جائے

متعلقہ عنوان :