جنرل الیکٹرک اپنا بزنس چین کے ھائیر گروپ کو فروخت کرے گی

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:38

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) امریکی انڈسٹریل کمپنی جنرل الیکٹرک اپنے آلات و سازو سامان کا بزنس چین کے ھائیر گروپ ( Hair Group) کو 5.4 ارب ڈالرز کے عوض فروخت کرے گی یہ چینی بزنس اور تجارتی تاریخ کی سب سے بڑی بزنس ڈیل قرار دی جا رہی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ٹرانزیکشن عالمی معیشت کی بدلتی نوعیت کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ 100 سالہ ایک پرانی کمپنی جنرل الیکٹرک اپنے اہم یونٹس کو چینی کمپنی کے ہاتھوں فروخت کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

چینی کمپنی ھائیر گروپ ریفریجریز کمپنی سے ابھری ہے جو 30 سال کے لئے تقریباً دیوالیہ ہو گئی تھی ھائیر خود کو عالمی براند کے طور پر پیش کرنے کے لئے کوشاں ہے جنرل الیکٹرک کے چیئرمین اھر سسی اور چیف المیلیٹ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ایک اچھی ڈیل ہے جس سے ہمارے سرمایہ کاروں اور کسٹمرز کو فائدہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :