چنیوٹ:نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے ،پاکستان مزدور محاذ کا مطالبہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:31

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) پاکستان مزدور محاذ کے صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر علی امین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 17 لاکھ کی آبادپر مشتمل پنجاب کے36واں ضلع چنیوٹ میں فوری طور پر نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کریں ستم ظریفی کی بات ہے کہ چنیوٹ کو ضلع بنے سات سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر یہ ضلع ابھی تک بنیادی سہولیات سے محروم ہے چنیوٹ ضلع میں ابھی تک نئے سپورٹس کمپلیکس ، پولیس لائن، سرگودھافیصل آباد روڈ سمیت دیگر منصوبہ جات کھٹائی میں پڑے ہوئے ہیں چنیوٹ کا فنڈ لاہور کی اورنج ٹرین پر لگایا جا رہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ چنیوٹ کے باسیوں کو فوری طورپر ان کا حق دیا جائے چنیوٹ میں سات سال زیر التو کاشکار ہونے والے منصوبہ جات پر کام شروع کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چنیوٹ ضلع کی ترقی کیلئے ایوانوں میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور فوری طور پر اپنے ضلع کا فنڈ ان سے وصول کریں۔

متعلقہ عنوان :