وفاقی وزیر احسن اقبال 24فروری کو امریکہ کا دورہ کریں گے

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی آئندہ ما ہ 24فروری کو امریکہ کے سرکاری دورہ پر جائیں گے جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان قابل عمل میگا منصوبوں پر بات چیت کریں گے جبکہ پاک امریکہ نالج کوریڈور کے حوالے سے امریکی حکام سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی آئندہ ماہ 24فروری کو امریکہ کا اہم دورہ کریں گے جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :