مسلم کانفرنس کا تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ ماضی کی تلخیاں ختم کرنے کا اعلان

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں باشمول مسلم لیگ ن سے ماضی کی تلخیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم پاکستان کی مضبوطی ،استحکام اور ترقی کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں سے تلخیوں کو ختم کر کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں ،نواز شریف پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے ،فوج کی مضبوطی ،مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کریں ہم انکے ساتھے ہیں نواز شریف آزاد کشمیر میں ہم سے مسلم کانفرنس کے بھگوڑوں کی لڑائی نہ لڑیں ،مسلم کانفرنس غیر مشروط پاکستانیت پر یقین رکھتی ہے ،ہم آزاد کشمیر میں وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان میں مسلم لیگ کو مضبوط اور کامیاب دیکھنا چاہیتے ہیں ،وفاق میں نواز شریف کی ٹیم میں پرویز مشرف کی ٹیم میں اگلی صفوں میں موجود لوگ بیٹھے ہیں اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کے وارث وہ بن رہے ہیں جو نواز شریف کی پھانسی کا مطالبہ کرتے تھے، گلگت بلتستان کو کسی صورت ریاست جموں کشمیر سے الگ نہ کریں بلکہ عوام کو انکے حقوق دیں ،گلگت کو صوبہ بنانے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کا موقف کمزور ہو گا ،مسلم کانفرنس پاکستان کو فوج کے نقطہ نظر سے دیکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ چار کھاورہ سرادار مختار احمد عباسی کی شمولیت کے حوالے سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم کانفرنس کے دیگر سیئنررہنماء بھی موجود تھے جلسہ عام سے مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل مہرالنساء ،سینئرنائب صدر شفیق جرال ،سرپرست اعلی ٰ ملک نواز ،چیف آرگنائزرممبرکشمیر کونسل سردار صغیر چغتائی ، چیئرمیں پارلیمانی بورڈ راجہ یاسین ،ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار عثمان علی خان ، چیئرمین یوتھ ونگ راجہ ثاقت مجید ،چیئرمین رابطہ بور ڈ میر عتیق الرحمن،سرادر مختار احمد خان عباسی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس سے آئندہ انتخابات کے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے رابطہ کیا ہے ہمیں کسی کی ہمدری اتحاد کی لالچ کے لیے کرتے ہمیں اگر اتحاد کا لالچ ہوتا تو وزیراعظم آزاد کشمیر کے حق میں بیان نہ دیتا، مسلم کانفرنس آزاد کشمیر میں واحد ریاستی جماعت ہے اور عوام امنگوں کی ترجمان ذاتی مفاد کے لیے حالال اور حرام میں میں فرق نہیں کرسکتے ،جہاں بھی ریاستی تشخص کا مسئلہ ہو گا ہم ڈھنکے کی چوٹ پر ریاستی عوام کے موقف کو آن کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اتحاد کے لیے ٹریک ٹو چلتا رہتا ہے اور سیاسی جماعتوں سے مذکرات چلتے رہتے ہیں ،انتخابی عمل کے قریب آتے ہی مسائل میں اضافہ ہوتا ہے مسلم کانفرنس کو ہر طرف نظر رکھنے کی ضرورت ہے کارکنان اپنے پروگرام پر نظر رکھیں ، مسلم کانفرنس میں موجود چار لوگ کمزور نہیں کمزور ہوتے تو بھاگ جانے والے 12لوگوں کی طرح کب کے بھاگ جاتے،مظفرآباد میں کنونشن نے مسلم کانفرنس کو نئی روح پھونک دی ہے اور مظفرآباد سے تبدیلی کی فضاء چل پڑی ہے ،سردار مختار آحمد نے مشکل وقت میں جماعت کے لیے خدمات سرانجام دینے کا فیصلہ کیا انکے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ امیدوں پر پورا اتریں گے،انہوں نے کہا مسلم کانفرنس پاکستان کی مضبوطی اور ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں بشمول مسلم لیگ سے تلخیاں ختم کرے آگے بڑھنا چاہتی ہے ، ہم نواز شریف کو پاکستان میں مضبوط اور کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں اور آزاد کشمیر میں بھی مضبوط لیکن میاں صاحب ریاست میں مسلم کانفرنس کے بھگوڑوں کی لڑائی نہ لڑیں یہ وہی لوگ ہیں جو پھانسیوں کے مطالبے کرتے تھے ، آج وفاق میں میاں صاحب کی ٹیم میں موجود اکثریت لوگوں کی پرویز مشرف کی ٹیم کا حصہ ہے ، میاں صاحب آپکو اگر ہماری مدد کی ضرورت ہے تو ہم تیار ہیں آپ کشمیر کے مسئلہ پر بات کریں فوج کی مضبوطی کی بات کریں ،دہشت گردی کے خاتمے کی بات کریں ہم سیسہ پالائی دیوار کی طرح آپ کے ساتھ ہیں ،ہندوستان کے ساتھ اگر مذاکرات میں دشواری ہے تو ہم آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں مسلم کانفرنس بغیر کسی لالچ کے آپکی مدد کے لیے تیار ہے ہم غیر مشروط پاکستانیت پر یقین رکھتے ہیں ،سردار عتیق آحمد خان نے کہا نواز شریف کی عدم موجود گی میں میں کلثوم نواز کو نیلاہ بٹ لایا ہزاروں لوگوں کو مجمہ جمع کیااور باغ میں وزیراعظم آئے تو ن لیگ والے ایک ہزار بندا بھہ جمع نہ کر سکے جس کا میاں صاحب نے خود اظہار کیا کہ ہم سے ضرور کوئی غلطی ہوئی ہے جو یہ گرؤنڈ آج خالی ہے ،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی کوشش نہ کرے صوبہ بنانے کے بغیر انکو حقوق دیئے جائیں ، آپکو گلگت کی سرزمین پر جو کچھ کرنا کریں سلک روٹ پر تجارت کرنی کریں انڈسٹریاں لگانی لگائیں راہداری منصوبہ بنانا ہے بنا لیں لیں صوبہ نہ بنائیں اس پاکستان کو موقف کمزور ہو گا ،انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ اقتصادی تعاون کا سلسلہ ہم نے 2005میں آزاد کشمیر میں شروع کیا تھا جو آج پاکستان میں 2020میں شروع ہو گا،سردارعتیق آحمد خان نے کہا کہ میاں صاحب آزاد کشمیر میں منظم دھاندلی کو رکوائیں پاکستان دھاندلی کا متحمل نہیں ہو سکتا ،وفاق آزاد کشمیر میں اپنے ممبران اسمبلی کو فنڈز دینے کے بجائے ریاستی حکومت کے زریعے فنڈز جاری کرے اور زلزلہ سے متاثرہ سکولوں سمیت 2100منصوبہ جن کی تعمیر باقی ہے انکوں تعمیر کریں ،وفاق آزاد کشمیر میں لوگوں کی قیمت نہ لگائیں ،کشمیری پیسوں سے بکنے والے نہیں کشمیر یوں نے اپنے حقوق کے لیے چھ لاکھ جانوں کی قربانیاں دی ہیں ،مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کی جد وجہد کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے بلا تنخوا سپائی ہیں اور سیاسی جماعتوں اور پاکستان میں فرق سمجھتے ہیں ہم نے بھٹو ایوب کو نئے مانا تو نواز شریف اور زرداری تو ابھی چھوٹے ہیں ،مسلم کانفرنس پاکستان کو مسلح افواج پاکستان کے نقط نظر سے دیکھتی ہے ،اور اسی لیے فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوے ملک نواز نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے نظریہ اور مجاہد اول کے عقیدہ کے ساتھ استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں ،چھ بار مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے ممبر اسمبلی بنا ساتویں بار بھی بھاری اکثریت سے جیتوں گا ،اتحاد کی ضرورت ن کو کیونکہ وہ اتحاد میں جا رہے ہم اقتدا رمیں 5سال سے نہیں آگے بھی رہے لیں گے ،وہ اتحاد کریں تو انکا فائدہ ہو گا،راجہ ثاقت مجید نے اپنے خطاب مین کہاکہ چکار سے ایک شخص برادری کے نام پر حلقہ کھاورا سے الیکشن لڑنے آ رہا ہے لیکن اب وہ دور نہیں کہ لوگ برادری کے نام پر اسمبلی میں بھیج دیں اب لوگ کی نظر نسلوں کے مستقبل ،فلاح وبہبود دیکھ رہے ہیں ،کوئی مائی کا لعل ہماری قیمت نہیں لگا سکتا فاروق حیدر اور بیرسٹر سلطان کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں ،فاروق حیدر سردار عتیق سے خوفزدہ ہو کر عتیق عتیق کر رہا ، میرا مشورہ ہے سردار عتیق کے نام کا ورد شروع کر دو شاہد کچھ بن جائے ،راجہ محمد یاسین خان نے کہا کہ چوہدری مجید کی وزراء سے تذلیل کروانے والوں کا ریاستی تشخص کے علمبرداری کا دعویٰ ہوئی نکلا ،مسلم کانفرنس کو کسی اتحاد کی ضرورت نہیں ،سیاسی جماعتی اتحاد کے لیے سردار عتیق سے درخواستیں کر رہی ،سردار عثمان علی خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی تشخص کے لیے ہرمعاذ پر کھڑی رہے گی ،میاں صاحب سے کوئی لڑائی نہیں ،تھی انسے معاملے میں بہتری نہ ہونے کی وجہ سے صرد ریاستی تشخص ہے ،ہم ذاتی مفادات کے لیے ریاستی تشخص اور اپنی زمہ داریوں سے غافل نہیں ہو سکتے ،مختار عباسی نے کہا کہ حلقہ کھاوڑہ کی سیٹ راجہ ثاقب مجید کی قیادت میں جیت کر مسلم کانفرنس کو تحفہ میں دیں گے اس کے علاوہ دیگر مقریرین نے بھی مختار عباسی کی جماعت میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور مبارکباد پیش کی ہے جلسہ عام میں حلقہ کھاوڑہ ،مظفرآباد،غر بی باغ ، وسطی باغ اورر شرقی باغ سے کثیر تعد میں مسلم کانفرنس کے کارکنان نے شرکت کی ہے ۔