ٹریننگ افسران اور ملازمین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور بہتر کارکردگی کیلئے ناگزیر ہے، چیف ایگزیکٹو فیسکو

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم نے کہا ہے کہ ٹریننگ افسران اور ملازمین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور بہتر کارکردگی کیلئے ناگزیر ہے افسران ان ٹریننگز سے نئے رجحانات سے آگاہی حاصل کرتے ہیں اور انھیں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بروئے کار لا کا بہتر نتائج حاصل کرتے ہیں برسہا برس کا تجربہ رکھنے کے باوجود اس کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے وہ واپڈا انجنئیرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں ڈائریکٹرزاورسپرنٹنڈنگ انجنئیرزکیلئے منعقدہ ٹیکنیکل ریفریشرکورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ انجنئیرز ملک و قوم کی ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ وطن عزیز کو درپیش توانائی بحران کو حل کرنے کیلئے انجنئیرز اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ اس چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجرٹریننگ مسز رفعت آراء قریشی نے کہا کہ سنئیر انجنئیرز اپنے تجربات کو جونئیرز تک منتقل کریں تاکہ وہ بھی بھرپور انداز میں احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔

اپنی صلاحیتوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے بھرپور انداز میں صرف کریں ۔انھوں نے بتایا کہ مسلسل کاوشوں اور لگن سے واپڈا نجنئیرنگ اکیڈمی کو ایک عالیشان ادارہ بنایا جائے گا اور عنقریب تمام سہولیات سے مزین جدید آڈیٹوریم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جنرل منیجرٹریننگ مسز رفعت آراء قریشی نے کورس کے شرکاء کو اس کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد ی اور چیف انجنئیر /پرنسپل واپڈا انجنئیرنگ اکیڈمی اور فیکلٹی ممبران کو بھی ان کی کاوشوں پر مبارکباد دی۔

قبل ازیں چیف انجنئیر/پرنسپل انجنئیرنگ اکیڈمی شہزاد بشیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیزکے انجنئیرز کیلئے یہ کورس27دسمبر سے 15جنوریتک جاری رہا۔ واپڈا انجنئیرنگ اکیڈمی واپڈا ، آزاد کشمیر ، پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے لوگوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کی سہولت مہیا کر رہی ہے اور کورس کے شرکاء کو تمام جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ کورس میں کل16 نے شرکت کی۔ ازاں مہمان خصوصی جنرل منیجر ٹریننگ رفعت آرا قریشی اورچیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیررشید احمد اسلم نے کورس کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔