شوگر ملز کی جانب سے دئیے گئے چیک کیش نہ ہوئے

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کمالیہ کے حکم پر مقدمہ درج

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:25

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) شوگر ملز کی جانب سے دئیے گئے چیک کیش نہ ہوئے،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کمالیہ کے حکم پر مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق 56ٹکڑا کمالیہ کے رہائشی محمد شعیب ارشد نے درخواست دی کہ سائل نے اپنی فصل گنا کاشت کیا ہواتھاجوکہ کمالیہ شوگر ملز کورقم مبلغ842068روپے فروخت کیا ۔مقصودا نور قریشی منیجر کمالیہ شوگر ملز کے پاس گئے جنہوں نے دو عدد چیک مالیتی187414 روپے اور مالیتی654674روپے دئیے ۔ مقررہ تاریخ کو چیک ڈس آنرہوگئے تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کمالیہ کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔