عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، یورپی اورامریکی سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:16

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء)یورپی اور امریکی سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکارہوگئیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یورپی و امریکی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

سٹاکس مارکیٹ میں ڈو جونز کے 500کے انڈیکس میں 435پوائنٹ کی کمی ہوئی،جبکہ ایس اینڈ پی اور نسدک کے 500کے انڈیکسز میں 2.6فیصد کی کمی ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام آنے تک مارکیٹ میں اتارچڑھاوٴ رہیگا۔