سرکاری ملازمین حکومتی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں ،چوہدری ارشد حسین

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) ممبر اسمبلی آزاد جموں و کشمیر اور سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین حکومتی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں ریاست کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے اور اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے ملازمین بھی فرائض کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں جن کے حقوق کا تحفظ اور مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے دکھی اور بیمار لوگوں کے علاج اور خدمت پر مامور ، ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس اور محکمہ صحت عامہ کے دیگر ملازمین کی خدمات عبادت کا درجہ رکھتی ہیں جو قلبی سکون کا باعث ہے میرپور میں علاج معالجہ کی جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کی خواہش ہے قدرت نے موقع دیا تو میرپور میں جدید طرز کے ہاسپٹل کے قیام کا خواب پورا کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر فرینڈز پینل کے بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے ضلعی اور تحصیل عہدیداران کی پروقار تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کے سینئر رہنماء جاوید محمود چوہدری نے کی مہمان خصوصی ممبر آزاد جموں و کشمیر اسملی چوہدری ارشد حسین نے جن نومنتخب ضلعی اور تحصیل عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ان میں ضلعی صدر راجہ شہزاد احمد ، سرپرست اعلیٰ حاجی چوہدری عبدالجبار، سنئیر نائب صدر محمد یاسین ، جنرل سیکرٹری چوہدری خورشید احمد، چیئرمین مجلس عاملہ محبت خان مغل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کامران شبیر جرال ،سیکرٹری مالیات آفتاب الہیٰ، سکرٹری نشرواشاعت مرزا محمد ریاض ، ملک قمر حسین، تحصیل صدر میرپور قمرالزمان چوہدری، جنرل سیکرٹری عابد حسین چوہان ،سیکرٹری مالیات شاہد حسین چوہدری اور سیکرٹری نشرواشاعت مرزا شوکت حسین جرال شامل ہیں تقریب سے صدر تقریب جاوید محمود چوہدری، نومنتخب ضلعی صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن راجہ شہزاد احمد ، مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا آزاد کشمیر راجہ محمد رشید ، سابق مرزی صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ممتاز حسین پیرزادہ ، مرکزی سیکرٹری جنرل نرسز فیڈریشن محترمہ جمیلہ رجب،سابق صدر فیڈریشن سید قیصر شیراز کاظمی ، جنرل سیکرٹری ایپکا و چئیرمین فیڈریشن میرپور محمد اکرم مغل، صدر تنظیم غیر جریدہ ملازمین خواجہ لیاقت علی، چئیرمین پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن محبت خان مغل، جنرل سیکرٹری تنظیم غیر جریدہ فنی ملازمین برقیات سردار معروف خان ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرلPMSAراجہ ظہیر خان ، وائس چئیرمین ملک قمرنے بھی خطاب کیا پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے نومنتخب ضلعی اور تحصیل میرپورعیدہداران کو DHOآس میرپور سے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ تقریب ہال میں لایا گیاجلوس میں درجنوں موٹر سائل، گاڑیاں اور محکمہ صحت عامہ کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد شامل تھی جبکہ دیگر ملازمین تنظیموں کے مرزکی اور ضلعی قائدین بھی پیدل جلوس میں شامل تھے نومنتخب عیدہداران اپنیت اپنے دفاتر سے DHOآفس پہنچے تو وہاں موجود ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے ان پر گل پاشی کی اور ہار پہنائے DHOآفس سے تقریب ہال تک ڈھول کی تھاپر ملازمین کے بھنگڑون نے میرپور کی مصروف ترین شاہرہ علامہ اقبال روڈ پر عجیب سماں باندھ دیا چوک شہداں کا چکر نگانے کے تقریب ہال پہچا جبکہ مہمان خصوصی رکن آزاد جموں و کشمیر اسمبلی چوہدری ارشد حسین کی تقریب میں آمد پر شرکاء نے شاندار اسقبال کیا تقریب میں پیرا میڈیکس، کلرکس اور دیگر ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ابتدائی کلمات میں نومنتخب صدر فرینڈز پینل پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع میرپو رراجہ شہزاد احمد نے پیرا میڈیکس کی جانب سے تیسری مرتبہ ضلعی صدر منتخب کرکے بھر اعتماد کا کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ وہ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کو منظم اور مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے جس کے لیے وہ تمام دھڑوں کو متحد ہوکر اجتماعی مفادات کے لیے جد و جہد کی اپیل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر نے جمہوری عمل میں جمود کو توڑ دیا ہے اور نئی منتخب قیادت ملازمین کو مایوس نہیں کرے گیصدر تقریب جاوید محمود چوہدری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ نئی قیادت کے بلا مقابلہ چناو نے مفاداتی اور چندہ خور عناصر کے مقاصد کو دفن کر دیا ہے جو بھی ملازمین کے مفادات کی مخلصانہ جد و جہد کرے گا اس کے ہاتھ مضبوط کریں گے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مفادات کا سود اور پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی شناخت کو مسخ کرنے والوں کے سامنے آئنی دیوار ثابت ہوں گے مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا آزاد کشمیر راجہ محمد رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملازمین محکمہ صحت عامہ کے ہیلتھ الاونس میں تخصیص کا فوری خاتمہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں کلرکوں کی اپ گریڈیشن اور سکیل5تا16کے ملازمین کو ٹائم سکیل کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے جو محکمہ مالیات آزاد کشمیر کو فراہم کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں عملدرامد کی تحریک کی گئی ہے مگر سیکرٹری مالیات آزاد کشمیر درالحکومت میں موجود نہیں ملازمین کی تنظیمیں موصوف کے پیچھے بھاگ رہی ہیں مگر سیکرٹری مالیات نہ تو ملازمین کے مسائل حل کر رہء ہیں اور نہ ہی ایسوسی ایشن کے نمائیندوں کو دستیاب ہو رہے ہیں جس سے آزاد کشمیر کے ملازمین سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سیکرٹری مالیات کو درالحکومت میں موجود رہ کر ملازمین کے جائز مسائل حل کرنے کا پابند کریں سابق مرکزی صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ممتاز حسین پیر زادہ نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ سروس سٹرکچر اور ہیلتھ الاونس کی ادائیگی میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس، کلرکس سمیت تمام کیڈر کے ملازمین کا عملی تعاون تھا جس کے نتیجہ میں ایک بڑا پیکج حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی انہوں نے کہا کہ جن ملازمین کو ہیلتھ الاونس نہیں مل سکا موجودہ منتخب قیادت اس کے حصول کے لیے بھی جد و جہد کرے گی مرکزی سیکرٹری جنرل نرسز فیڈریشن محترمہ جمیلہ رجب نے خطاب کرتے ہوئے نرسز ایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ ہمارے فرائض اور حقوق یکساں ہیں اور ہماری جد وجہد بھی مشترک ہے سابق صدر فیڈریشن قیصر شیراز کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرا میڈیکل سٹاف کے بلا مقابلہ عہدیداران کا انتخاب خوش آئند ہے اس سے ملازمین کے مسائل بہتر انداز میں حل ہوں گے ضلعی صدر تنظیم غیر جریدہ ملازمین خواجہ لیاقت علی نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب قیادت کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا جنرل سیکرٹری ایپکا محمد اکرم مغل نے کہا کہ ملازمین تنظیموں کے اصل مقاصد ملازمین کی فلاح و بہبود ہے جس کے لیے باہمی اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھیں گے جنرل سیکرٹری تنظیم غیر جریدہ فنی ملازمین برقیات سردار معروف خان نے کہا کہ محکمہ برقیات کے ملازمین پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے شانہ بشانہ جد و جہد کریں گے چئیرمین محبت خان مغل نے کہا کہ ملازمین کو مایوس نہیں کریں گے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ ظہیر خان نے کہا کہ تحصیل سے مرکزتک ہم آئنگی ہے جس سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی مہمان خصوصی رکن اسمبلی چوہدری ارشد حسین نے ملازمین محکمہ صحت عامہ کے مسائل کے حوالہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملازمین کے جن مسائل کا آج ذکر کیا گیا ہے ان کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے اوروہ بھی ملازمین کی آواز بن کر ہیلتھ الاونس میں تخصیص سمیت ملازمین کے دیگر مسائل کو بھی اسمبلی فلور پر اٹھائینگے ہمیں اپنے حقو ق اور فرائض میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور یہی احساس ذمہ داری ہمارے بہتر مستقبل کی ضامن ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل ہی ہمارے مسائل ہیں انہوں نے ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے بھی اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ تنظیمی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کو بھی بطریق احسن انجام دیتے رئیں میرا تعاون آ پ کیساتھ ہے ۔