گیلانی فورم کا پر امن مظاہروں کے انعقاد پر کشمیریوں سے اظہار تشکر

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:11

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء)گ حریت رہنماء سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے بھارتی پولیس کی طرف سے ضلع پلوامہ میں شہریوں پر جبر و استبداد کیخلاف پر امن احتجاجی مظاہروں کے انعقاد پر کشمیریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

فورم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ وادی کے اطراف و اکناف میں لوگوں نے سڑکوں پر آکر پلوامہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاجو گزشتہ کئی روز سے پولیس کے مظالم کا شکا ر ہیں۔ انہوں نے تحریک حریت جموں وکشمیرکے اسلام آباد اور بارہمولہ اضلاع کے صدور میر حفیظ اللہ اور امیر حمزہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔ ترجمان نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔