جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کی پلوامہ کے نہتے شہریوں پر جبر و تشدد کی شدید مذمت

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) جموں کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے بھارتی فورسز کی طرف سے پلوامہ کے نہتے لوگوں پر مسلسل جبر و تشدد اور نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان خان نے ایک بیان میں کہا کہ شہدا ء کی بیش بہا قربانیاں کشمیریوں کا قیمتی اثاثہ ہیں لہٰذا پلوامہ کے غیور اور تحریک پسند عوام کا یاد گار شہداء تعمیر کرنے کا مطالبہ بالکل جائز ہے لہٰذا کٹھ پتلی انتظامیہ کو اس میں روڑے نہیں اٹکانے چاہیے۔ محمد رمضان خان نے علاقے کے رہائشیوں کے عزم و ہمت کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :