راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ‘ 170مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء)راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک سوستر مشتبہ افراد گرفتار کرلیا ‘گرفتار افراد سے اسلحہ ، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی حکام کے مطابق صادق آباد اور گردو نواح میں گھرگھر تلاشی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم تیس افغانیوں سمیت ایک سوستر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے اسلحہ، لیب ٹوپ اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں ہیں۔دوسری جانب ایس پی راول اقبال ملک کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پیرودھائی سے بھی ایک سو دس افغانیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افراد کیخلاف کرائے داری ایکٹ اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔