مخدوم امین فہیم کی خالی سیٹ پرپولنگ پرسوں ہوگی

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 پر پولنگ پیر18 جنوری کو ہوگی پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 218 پر مخدوم امین فہیم کے چھوٹے بھائی مخدوم سعیدالزماں سمیت سات امیدوار میدان میں اترے ہیں ۔

(جاری ہے)

18 جنوری کے ضمنی انتخابات میں مجموعی طورپر 263 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔حلقہ میں مجموعی طور پر ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 8 آٹھ ہزار 398 ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 215 اور مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار 183 ہے۔حلقہ میں سیکیورٹی کے لیے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :