سوئس حکام کی جانب سے اپنی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف براہمداغ بگٹی نے اپیل کر دی

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:05

سوئس حکام کی جانب سے اپنی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف براہمداغ بگٹی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) سوئس حکام کی جانب سے اپنی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف براہمداغ بگٹی نے اپیل کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نواب اکبر بگٹی کے پوتے براہمداغ بگٹی نے پانچ سال پہلے سیاسی پناہ کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

براہمداغ بگٹی کی تنظیم بلوچ ری پبلیکن آرمی کو پاکستان کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے کے باعث سوئس حکام نے براہمداغ بگٹی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف گذشتہ دنوں میں لندن میں سوئس سفارت خانے کے سامنے بلوچ ری پبلیکن آرمی کی جانب سے ایک مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :