سرکاری ا سکولوں کی نجکاری کیخلاف متحدہ محاذ ٹیچر ایسوسی ایشن رحیم یارخان اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:05

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ا سکولوں کی نجکاری کیخلاف متحدہ محاذ ٹیچر ایسوسی ایشن رحیم یارخان کے سرکار ی اسکولوں کے اساتذہ نے پریس کلب صادق آباد کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جس میں مرد و خواتین اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

احتجاج کے دوران اساتذہ نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومتی پالیسیوں کیخلاف نعرے درج تھے ،اساتذہ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ا سکولوں کو این جی او کے حوالے کرکے وہ کام کرنے جاری ہے جس کی کسی اور صوبے میں مثال نہیں ملتی ۔

اساتذہ نے کہا کہ وہ کسی صورت میں اسکولوں کی نجکاری نہیں ہونے دینگے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا حکومت پنجاب سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :