پشاور میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سرکاری ونجی سکولوں کو بند کردیا گیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سرکاری ونجی سکولوں کو بند کردیا گیا۔پشاور کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جمعہ کی شب تاخیر سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے بعد ہفتے کو تمام اسکول بند کر دیئے گئے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے محکمہ تعلیم سمیت تمام ایجوکیشن آفیسرز کو ہنگامی بنیادوں پر اسکولز بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی خدشات اور دھمکی آمیز خطوط ملنے کے بعد پشاور میں کینٹ کے علاقہ نوتھیہ اور شہر میں واقع سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کیا گیا انتظامیہ کے مطابق اسکولوں کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پربند کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پشاور میں 100 کے قریب سرکاری اسکول ہیں جن کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ عمومی طور پر غیر سرکاری اسکولوں ہفتے کے روز بند ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ ایک سال قبل دسمبر 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں 130 بچوں سمیت 150 افراد شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :