راولپنڈی ‘مری روڈ پر 50 من مضر صحت گوشت برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء)مری روڈ پر 50 من مضر صحت گوشت برآمدکرکے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔جی ایم سلاٹر ہاوس ڈاکٹر فرخ کے مطابق مضرصحت گوشت جھنگ سے راولپنڈی لایا جا رہا تھا سنیپ چیکنگ کے دوران مضر صحت گوشت برآمد ہوا ۔

(جاری ہے)

مضر صحت گوشت برآمد کرکے گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ‘ گوشت لانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈائرکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے والوں کیخلاف کریک ڈاوٴن شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور متعدد ہوٹلوں کو بند کیا گیا ۔