ٹوکیو میں دنیا کے سب سے بڑے آٹو شو کا آغاز ہو گیا‘دنیا بھر کی کارکمپنیوں کی شرکت
عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 13:59
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دنیا کے سب سے بڑے سالانہ آٹو شو کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے جس میں مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس اورریسنگ کارزسمیت چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔اس سال ٹوکیو آٹو سیلون 2016میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کرررہی ہیں۔
گزشتہ روز شروع ہونیوالا تین روزہ موٹر شو 17جنوری کو اختتام پذیر ہو گا جس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگڑری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود ہیں، صرف یہی نہیں گولڈ پلیٹیڈ، لاکھوں سرووسکی کرسٹلزسے مزین دلکش کار،پرینٹیڈ پنک کار، دنیا کے بہترین ساؤنڈ سسٹم سے سجی کار، لاتعداد پھولوں سے ڈھکی کار، 1949 Mercury کی وِنٹیج کار اورفارمولا ون کارز سمیت جی ٹی ماڈل اورپورش کے جدید ماڈل نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔(جاری ہے)
لاکھوں اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے Makuhari Messeکنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس دنیا بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.