ملک میں گیس کی قلت میں کمی اورسستی بجلی کے لیے مزید 5 ایل این جی ٹرمینلز تعمیر کیے جائیں گے ۔ ذرائع

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 13:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) ملک میں گیس کی قلت میں کمی جبکہ عوام کو سستے داموں بجلی فراہم کرنے کے لیے پاکستان میں مزید 5 ایل این جی ٹرمینلز تعمیر کیے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں مزید 5 ایل این جی ٹرمینلز تعمیر کیے جا رہے ہیں جو دسمبر 2017 تک مکمل کر لئے جائے گے۔ پانچ سے تین ایل این ٹرمینلز 600 جبکہ دو 500 مکعب فٹ گیس یومیہ درآمد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پانچ ٹرمینلز میں سے چار پورٹ قاسم جبکہ ایک گوادر میں تعمیر کیا جائے گا۔ نئے ٹرمینلز کی تعمیر سے یومیہ 2 اعشاریہ 8 ارب کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کی جا سکے گی۔ ماہرین کے مطابق ایل جی درآمد سے ملک میں 2 ارب کیوبک فٹ گیس کی قلت دور جائے گی اور صنعتی پیداوار میں اضافہ بھی ہو گا جبکہ بجلی کے قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلف ملے گا۔ واضع رہے کہ اس وقت ملک میں یومیہ 600 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی درآمد کرنے کی صلاحیت رکھنے والا صرف ایک ہی ٹرمینل ہے۔

متعلقہ عنوان :