عراق میں داعش کے خلاف امریکی بمباری میں8 عام شہری ہلاک ،3زخمی

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:33

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) عراق میں داعش کے خلاف امریکی بمباری کے نتیجے میں8 شہری بھی مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بمباری کے باعث تین شہری زخمی بھی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شام اور عراق میں امریکی بمباری کے آغاز سے اب تک یہ تیسرا موقع ہے کہ امریکی فوج نے شہری ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل چھ شہریوں کی ہلاکت کا ذکر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :