سیرالیون میں مہلک ایبولا وائرس کے باعث مزید ایک شخص ہلاک،ڈبلیو ایچ او نے تصدیق کردی

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:28

فری ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) افریقی ملک سیرالیون میں مہلک ایبولا وائرس کے باعث مزید ایک شخص ہلاک ہو گیا ،ایک روز قبل ہی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈبلیو ایچ او نے مغربی افریقی ممالک میں اس وبا کے ختم ہو جانے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سیرالیون میں مہلک ایبولا وائرس کے باعث مزید ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے بھی تازہ ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ سیرالیون کو نومبر میں اس مہلک وائرس سے پاک قرار دے دیا گیا تھا۔ یہ مہلک وائرس افریقی ملکوں سیرالیون، گنی اور لائبیریا میں اب تک 11300 جانیں لے چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :