بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ایک جنگی جرم ہے، اقوام متحدہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:28

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) اقوام متحدہ نے شامی تنازعے کے فریقین کو خبردار کیا ہے کہ وہ مختلف علاقوں کے محاصرہ کو جنگی چال کے طور پر استعمال کرنے سے باز رہیں، یہ عمل جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس سلسلے میں شامی تنازعے کے فریقین کو انتہائی سخت انداز میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ایک جنگی جرم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام فریق بشمول دمشق حکومت اس جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور اشیاء خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری شامی حکومت پرعائد ہوتی ہے۔ بان کی مون نے مزید کہا کہ جنگ میں کامیابی یا علاقوں سے قبضہ ختم کرنے کے لیے تمام فریق اس طرح کے اور بھی جرائم میں ملوث ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :