روم میں چینی گودام میں ہولناک آتشزدگی ،ایک شخص ہلاک ،2زخمی

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:09

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) مقامی میڈیا کی گذشتہ روز کی اطلاع کے مطابق اطالوی دارالحکومت کے نواح میں ایک گودام میں بھڑکنے والی آگ میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ، روم سے شائع ہونے والے جریدہ میساجیرو کے مطابق یہ آگ جمعرات کو جنوب مشرقی نواحی علاقہ ٹوری سپا کاٹا میں گھریلو سامان کے ایک گودام میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے ( معیاری وقت 2100) پر بھڑکی اور رات کے دوران تیزی سے چار ملحقہ بڑے سٹوروں تک پھیل گئی ، روم کے تین مختلف علاقوں کی امدادی ٹیموں اور آگ بجھانے والے عملے نے آگ پر قابو پانے کے لیے رات بھر جدوجہد کی اور جمعہ کوعلی الصبح کامیابی حاصل کرلی گئی ،علاقے میں پھنسنے والے پانچ افراد کو رات کے دوران بچا لیا گیا ، انہوں نے ایک عمارت کی چھت پر پناہ لے رکھی تھی ، خبر رساں ایجنسی کے مطابق کم از کم دو چینی باشندے جس میں سٹور ہاؤس کی مالکہ کا شوہر بھی شامل ہے آتش زدگی میں زخمی ہو گئے اور طبی علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ان میں سے کسی کی حالت میں خطرے میں نہیں ہے تا ہم جب جمعہ کی صبح کو آگ پر قابو پا لیا گیا تو امدادی جماعتوں نے پہلے گودام سے جو آتش زدگی کی مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا کے ملبے سے ایک لاش بر آمد کی گئی ،مقامی میڈیا کے مطابق اطالوی سائنسی پولیس کے یونٹ جمعہ کودن بھر جائے وقوعہ پر کام کرتے رہے پولیس ہلاک ہونے والے شخص کی ابھی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے ،دوسرے ممکنہ لا پتاافراد کی تلاش کا کام جاری ہے اگرچہ آگ لگنے کی وجوہ کا پتا نہیں لگ سکا تا ہم آگ بجھانے والے عملے کا کہنا کہ پہلی عمار ت میں بھڑکنے والے شعلے گودام کی دوسری منزل میں بھڑکے ہوں گے اس منزل میں چوکیدار کا دفتر واقع تھا ، آگ نے جلد ہی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :