چین ،تائیوان کی نئی قیادت اور قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کے لیے رائے دہی کا عمل شروع ہو گیا

توقع ہے کہ نئی قیادت چین سے پنگا نہیں لے گی ،محاذ آرائی کو ہوا نہیں دی جائے گی ،رائے دہندگان

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:08

تائپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) تائیوان کے رائے دہندگان نے ہفتے کو جزیرے کی قیادت اور قانون ساز اسمبلی کے لیے مقامی وقت صبح 8بجے ووٹ ڈالنے شروع کیے ، پولنگ مقامی وقت کے مطابق شام 4بجے بند ہو گی ،تائیوان کا نیا لیڈر بننے کے لیے سہ فریقی دوڑ میں 2008سے جزیرے کی بر سر اقتدار پارٹی کووومن ٹنگ کے ایرک شو کے مقابلے میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ڈیموکریٹک پراگریسو پارٹی کے خاتون چیرمین ٹسائی لنگ ۔

ون اور اقلیتی پیپلز فسٹ پارٹی کے چیرمین جیمز سونگ مد مقابل ہیں ،شو ،ٹسائی اور سونگ نے نیو تائپی میں اپنے ووٹ ڈالے ، جزیرہ بھر میں 15ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ، جزیرے کے قریباً 18ملین افراد جزیرے کی آئندہ قیادت اور قانون ساز اسمبلی کے لیے ووٹ دینے کے اہل ہیں تا ہم انتخابی کمیشن کے مطابق یہ کہنا مشکل ہے کہ کتنے ووٹرز ووٹ ڈالنے آئیں گے ،2012کی رائے شماری میں معتدبہ ووٹروں کے صرف تین تہائی ووٹ ڈالے تھے ،ہفتہ بھر جاری رہنے والی بارش کے بعد ہفتے کی صبح تائیوان نے ہلکی دھوپ کا خیر مقدم کیا ، توقع ہے کہ اس کی وجہ سے زیادہ رائے دہندگان ووٹ ڈالنے آئیں گے ،وسطی تائپی کے ایک چھوٹے سے نواحی علاقے میں قائم پولنگ اسٹیشن پر رائے دہندگان نے پولنگ اسٹیشن کھلنے کے تھوڑی دیر بعد سامنے کے دروازے پر قطاریں بنانی شروع کردیں ، کئی بزرگ فیملی کے ارکان کے ہمرہ ویل چیئرز پر قطاروں میں کھڑے رہے جبکہ ایک نوجوان ماں نے اپنا بچہ اٹھایا ہوا تھا ، اپنے عرفی نام لائیو سے اپنی شناخت کرانے والے ایک درمیانی عمر کے رائے دہندہ نے کہا کہ میری نئی قیادت کے بارے میں سب سے بڑی توقع یہ ہے کہ وہ چین کے ساتھ پنگا نہ لے ،چین میں ایک کمپنی چلانے والے کاروباری شخص ہو سو شینگ ۔

(جاری ہے)

وین خاص طور پر ووٹ ڈالنے کے لیے آیا اس نے کہا کہ میں خلیج پار تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہوں ،مجھے امید ہے کہ نئی قیادت 1992کے اتفاق رائے کی پابند رہے گی جو کہ خلیج پار مناسب اور مستحکم تعلقات کی بنیاد ہے ،ایک 29سالہ الیکٹرانگ انجنیئر ہسیاؤ شائی ۔ینگ نے بھی ایسے خیالات کا اظہار کیا اس نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ سیاستدان خلیج تائیوان کے دونوں اطراف کے درمیان محاذ آرائی کو ہو ا نہیں دیں گے اور یہ کہ تائیوان کھلا اور مشمولہ رہے گا ، ہسیاؤ نے ووٹ ڈالنے کے لیے تائپی سے بذریعہ بس ہنگ شو جانا تھا ، صبح 11بجے تا ووٹ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری رہا ،قانون ساز اسمبلی کے انتخاب بیک وقت ہو رہے ہیں ، نسلی اقلیتی گروپوں کی نشستوں اور براہ راست منتخب کی جانے والی علاقائی 79نشستوں کے لیے 377امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 18پارٹیوں کے 179امیدوار مد مقابل ہیں ،جو کہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے یہ امیدوارعمومی 34نشستوں کے لیے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ، تائیوان قانون ساز اسمبلی کی تعداد 113ہے ، ہر اہل رائے دہندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخاب میں دو پرچیاں ڈالے گا ان میں ایک رائے دہندہ کے علاقے کی نمائندگی کرنے والے امیداور اور دوسری کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو ڈالے گا تا کہ یہ فیصلہ کیا جائے کہ ہر جماعت کتنی عمومی نشستیں حاصل کر سکتا ہے ، جزیرہ کے انتخابی کمیشن کیمطابق رائے دہی کے نتیجے کا اعلان شام 10بجے سے قبل کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :