افغانستان ‘ داعش کے چوٹی کے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوپائی ‘حکام

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:55

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) افغانستان میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں داعش کے شدت پسند گروپ کے چوٹی کے کمانڈر کی ہلاکت کے خبر کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔ایک روز قبل افغان اہل کاروں نے کہا تھا کہ امریکی ڈرون حملے میں علاقے کے دولت اسلامیہ کے چوٹی کے کمانڈر سمیت 11 باغی ہلاک ہوئے۔تاہم ضلع اچین کے گورنر حاجی غالب نے بتایا کہ موصول ہونے والی اطلاع درست نہیں تھی۔

(جاری ہے)

اصل اطلاع ملنے پر پتا چلتا ہے وہ ہلاک نہیں ہوا۔ غالب نے کہا کہ داعش کے 12 لڑاکے جن میں دولت اسلامیہ کا ایک کمانڈر شامل تھاعلاقے میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے۔کرنل محمد نعمان حاطفی، جلال آباد میں 201ویں آرمی کور کے ترجمان ہیں جو صوبہ ننگرہار کا دارالحکومت ہے انھوں نے حافظ سعید خان کی ہلاکت کی اطلاعات کو رد کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ یہ رپورٹ دروغ گوئی پر مبنی تھی حافظ سعید افغانستان میں نہیں وہ پاکستان میں ہے۔

متعلقہ عنوان :