کراچی : سعودی عرب کے شہر دمام میں‌ پی آئی اے کے آفس میں چوری ، ہزاروں ریال لوٹ کر لے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 12:54

کراچی : سعودی عرب کے شہر دمام میں‌ پی آئی اے کے آفس میں چوری ، ہزاروں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : سعودی عرب کے شہر دمام میں پی آئی اے کے آفس میں چوری ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ 3 سے زائد چوروں نے پی آئی اے آفس میں موجود تجوریوں پر ہاتھ صاف کیا اور ہزاروں ریال لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ دمام پولیس اسٹیشن میں پی آئی اے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔