سرگودھا میں جعلی بناسپتی گھی کی فروخت کا انکشاف

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:49

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) سرگودھا اور گردونواح میں غیر معیاری اور مضر صحت دیسی اور بناسپتی گھی کی فروخت کا انکشاف یہ گھی شہر بھر کے مختلف ہوٹلز کے مالکان استعمال کررہے ہیں جو انتہائی مضر صحت ہے یہ مضر صحت گھی مٹھائیوں کی دکانوں‘ بیکریوں پر بھی استعمال کیا جارہا ہے جس کے ازستعمال سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں مختلف جگہ پر یہ گھی تیار کرکے مختلف برانچ کے پیکٹس میں پیک کرکے بیکریوں‘ ہوٹلوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنیوالی فیکٹریوں ‘ دکانوں پر فروخت ہوتا ہے جو انتہائی مضر صحت ہے اور اس سے دل کی بیماریاں فروغ پاتی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف ہوٹلوں پر کھانے کی تیاری میں یہی گھی استعمال ہورہا ہے جس کیلئے انتظامیہ نے کسی قسم کی کاروائی نہیں کی اور لوگ بڑی تعداد میں یہ گھی استعمال کرنے سے دل سمیت مختلف بیماریوں کے عارضہ میں مبتلا ہورہے ہیں۔