سرگودھا میں جعلی کرنسی کا دھندہ عروج پر

شہر بھر میں 500,100 اور 1000 روپے کے جعلی نوٹوں نے تاجروں اور شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا افغانستان سے یہ نوٹ پرنٹ ہوکر مختلف ذرائع سے ملک میں پھیلائے جارہے ہیں ، انوسٹی گیشن سیل

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:49

سرگودھا میں جعلی کرنسی کا دھندہ عروج پر

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) سرگودھا اور گردونواح میں جعلی کرنسی کے آنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جعلی کرنسی نے تاجروں ابور شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں 500,100 اور 1000 روپے کے جعلی نوٹوں نے تاجروں اور شہریوں کو ہلا دیا ہے قبائلی علاقوں کے علاوہ افغانستان سے اعلیٰ کوالٹی کے کاغذ پر یہ نوٹ پرنٹ ہوکر رہ آرہے ہیں جن کے بارے میں انویسٹی گیشن سیل پولیس کا کہنا ہے کہ 100 روپے والا نوٹ 25 سے 30 روپے 500 والا نوٹ 200 سے 225‘ 1000 روپے والا نوٹ 375 سے 400 روپے اور اسی طرح 5000 والا نوٹ 1500 روپے میں فروخت ہورہا ہے جسے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنیوالا گروہ ملک بھر میں پھیلا رہا ہے انویسٹی گیشن سیل کے مطابق افغانستان سے یہ نوٹ پرنٹ ہوکر مختلف ذرائع سے ملک میں پھیلائے جارہے ہیں یہاں یہ امر دلچسپ ہے کہ یہ نوٹ زیادہ تر دیہی علاقوں میں اسوقت چلائے جاتے ہیں لائٹ نہ ہو تاکہ مشین کے ذریعے ان نوٹوں کی تصدیق نہ ہوسکے نوٹ کو عام طور پر جج کرنا بہت مشکل ہے۔