پشاور: کینٹ میں سیکورٹی خدشات پر تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادار وں کو بند کر دیئے گئے

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) کینٹ کے علاقے میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو اچانک بند کر دیا گیا ہے اور سکول آنے والے بچوں کو گھر واپس جانے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ اساتذہ کو بھی سکول پہنچنے پر چھٹی کا پتہ چلا ہے۔ اچانک چھٹی دیئے جانے سے والدین اور طلباء کو پرشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر سکیورٹی خدشات کی بناء پر سکولوں کو چھٹی دی گئی۔

طلباء کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے سے چھٹی کا نہیں کہا گیا تھا سکول آنے پر انہیں پتہ چلا۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹی تو دے دی گئی لیکن اس کیلئے باقاعدہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد سرکاری اور نجی سکولوں کو سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔