ملتان ، سیزنل انفلوائنزا کا ایک اور مریض دم توڑ گیا،جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:46

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) ملتان میں سیزنل انفلوائنزا کی وجہ سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا اب تک 4 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملتان کے نشتر سپتال ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے 35 سالہ سلطان سیزنل انفلوائنزا کی وجہ سے دم توڑ گیا ہے، سلطان سمیت اب تک سیزنل انفلوائنزا کی وجہ سے چار مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

نشتر ہسپتال میں سیزنل انفلوائنزا کے شعبہ میں مزید تین مریض لائے گئے ہیں جن میں تونسہ کی رہائشی 40 سالہ جمیلہ، علی پور کی رہائشی 37 سالہ ثمر زہرا اور ڈیرہ غازی خان کے رہائشی عابد حسین کو شامل ہیں جن کے خون کے نمونے اسلام آاد لیباٹری بھیجے گئے ہیں جبکہ دو مریضہ گارڈن ٹاون کی اقصی اور بوسن روڈ کی عزرا صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :