کراچی : مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 235 ارب روپے شامل کر دئیے

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 235 ارب روپے شامل کر دئیے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 6.05 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 235 ارب روپے شامل کر دیئے۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 6.08 فیصد تا 6.02 فیصد سالانہ کے حساب سے 316 ارب 25 کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 14 بولی دہنگان نے شرکت کی جن میں سے 13 بولی دہنگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ریٹ آف ریٹرن 6.05 فیصد کے حساب سے مجموعی پیش کردہ رقم 251ارب روپے میں سے بینک دولت پاکستان نے پرو ریٹا کی بنیاد پر 174 ارب 75 کروڑ روپے منظور کئے۔

متعلقہ عنوان :