یورپی اورامریکی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:45

نیویارک ، برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)یورپی اور امریکی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکارہوگئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی ہوئی۔

(جاری ہے)

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یورپی اور امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ اسٹاکس مارکیٹ میں ڈو جونز کے پانچ سو کے انڈیکس میں چار سو پینتیس پوائنٹ کی کمی ہوئی،جبکہ ایس اینڈ پی اور نسدک کے پانچ سو کے انڈیکسز میں دو اعشاریہ چھ فیصد کی کمی ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل قمیتوں میں استحکام آنے تک مارکیٹ میں اتارچڑہاوٴ رہے گا۔