عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کاسلسلہ جاری

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیس ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے چلی گئیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے ایک ڈالر چورانوے سینٹ کمی کے بعد اٹھائیس ڈالر چورانوے سینٹ فی بیرل پر بند ہوئے۔ گزشتہ بارہ برسوں کے دوران یہ خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔