سرگودھا شہر میں تجاوزات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم ایک بازار تک محدود ہوکر رہ گئی

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) سرگودھا شہر میں تجاوزات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم ایک بازار تک محدود ہوکر رہ گئی ہے تاہم اس بازار میں تجاوزات سے خاتمے سے کافی حد تک بہتری آئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی مہم‘ مسلم بازار‘ ریل بازار‘ کچہری بازار‘ امین بازار ‘ نیو اردو بازار‘ کارخانہ بازار‘ حامد شاہ مسجد روڈ‘ سٹی روڈ ‘ آزاد روڈ‘ فیصل بازار اور دیگر میں بھی چلائی جائے تاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جاسکے۔