کچہری بازار سرگودھا میں گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا ٹھیکہ دیدیا گیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) کچہری بازار سرگودھا میں گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا ٹھیکہ دیدیا گیا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ٹھیکیدار نے آدھی سے زائد سڑک پر لائنیں لگا کر پارکنگ کیلئے جگہ مختص کرنا شروع کردی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کچہری بازار میں کسی بھی قسم کی گاڑی‘ موٹر سائیکل کو کھڑا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت دو گھنٹے کا مقرر کیا گیا ہے دو گھنٹے کے بعد کھڑی رہنے والی گاڑی یا موٹر سائیکل کے چارجز ڈبل ہوجائینگے اور اس سے لڑائی جھگڑوں میں اضافہ ہوگا۔