محکمہ سوئی گیس کی غفلت و لاپرواہی:

سوئی گیس کے پائپ لائن میں سیوریج اور پینے کا پانی مکس ہونے سے شہر بھر میں گیس کی فراہمی متاثر

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) محکمہ سوئی گیس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر کے مختلف مقامات پر سوئی گیس کے پائپس میں سیوریج اور پینے کا پانی مکس ہونے سے شہر بھر میں گیس کی فراہمی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے کئی مقامات پر گیس کا پریشر تیز ہونے سے چولہوں میں گیس کیساتھ پانی بھی آنے لگا ہے محکمہ سوئی گیس نے مختلف مقامات پر پریشر مشینوں کے ذریعے سوئی گیس کے پائپ چیک کئے جن میں بڑی مقدار میں پانی آنے کے شواہد ملے ہیں محکمہ سوئی گیس کا کہنا ہے کہ بلدیہ سرگودھا نے بغیر سوچے سمجھے سوئی گیس پائپ لائن کیساتھ گٹر وغیرہ بچھادیئے ہیں جس کی وجہ سے پانی گیس پائپ میں داخل ہوگیا ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :