سپیشل پولیس یونٹ مردان کی کارروائی دہشتگرد کو گرفتارکرلیا بھاری مقدار میں باروداور اسلحہ برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 12:25

مردان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) اسپیشل پولیس یونٹ مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتارکرلیا جس کے قبضے سے باروداور اسلحہ برآمد کیاگیا۔

(جاری ہے)

اسپیشل پولیس یونٹ مردان ریجن کے مطابق کارروائی ترناب چوک چارسدہ میں کی گئی جس دوران یارمت شاہ نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا جو ایک کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہے۔ان کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے جس کے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ دہشتگرد سے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :